• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی حکومت کا تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ

Jul 8, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ستر سالوں میں 40سے 50ہزار غیر ملکی پاکستان آئے جن کا کچھ علم نہیں ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ کے ذریعے بینک اکاو¿نٹس کھولنے کی اجازت ہو گی ، افغانستان میں کورونا کا مسئلہ بہت بڑا ہے ، طور خم بارڈر پر چار سے پانچ ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ، پاکستانیوں کیلئے بارڈر کو کھولا جا رہا ہے ۔
وزیر داخلہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارت کے 5اگست کے اقدام کو واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی ۔ٹی ایل پی کا فیصلہ کابینہ میں ہوگا ،کابینہ اگر تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہے تو وہ کالعدم قرار ہو گی ورنہ نہیں ہوگی ۔