• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کو بڑا عہدہ دیدیا

Jul 8, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کومعاون خصوصی مقرر کردیا ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ناراض بلوچ رہنماوں سے مذاکرات کے لیے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا، کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان مقرر کیا گیا اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی ناراض بلوچ رہنماوں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل گوادر میں خطاب کے موقع پر ناراض بلوچ رہنماو¿ں سے بات کرنے کا اعلان کیا تھا۔