بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں صدربہاولپورپولیس کابین الاضلاعی منشیات سپلائی کرنے والے کے خلاف گرینڈ آپریشن،ولائتی شراب کی بھاری کھیپ پکڑ لی،ملزم کو گرفتارکرکے حوالات کی راہ دکھا دی،مقدمہ درج،معاشرتی برائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،معاشرے کو ایسے عناصرسے پاک اوراس کے تدارک کے لیے دستیات وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے،ڈی پی او
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے منشیات کے حوالے سے جو ہدایات جاری کیں, ان میں منشیات فروشی کے خلاف آپریشن ترجیحات میں شامل تھا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران ان ہدایات پر سختی سے عمل کروا رہے ہیں جس کے نتائج گاہے بگاہے آنے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روزتھانہ صدر بہاول پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر بین الاضلاعی منشیات سپلائی کرنے والے کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ملزم یاسر مسیح کو گرفتارکرکے جیل کی راہ دکھائی،ملزم سے منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی کار اورشراب کی بھاری کھیپ برآمدکرلی جس میں مختلف ولائتی برانڈ کی 60 عددبڑی بوتلیں اور320ٹین پیک برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ اگر یہ منشیات مقررہ اہداف تک پہنچ جاتی تو اس سے معاشرتی امن خراب ہوتا ،جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،معاشرے کو ایسے عناصرسے پاک کرنے کی جنگ جاری ہے۔اس کے تدارک کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہاہے۔ ڈی پی او نے منشیات پکڑنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش دی۔