ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر مصوراحمد خان کی زیر صدارت عید قربان اور محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد۔
ننکانہ صاحب:اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ، چیئرمین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ خالصتانی لیڈر علامہ محب النبی طاہر،سماجی کارکن حمید رحمانی سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی شرکت۔
ننکانہ صاحب :اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اورملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کی یقینی دہانی کروائی۔
ننکانہ صاحب:عیدالضحی اور محرم الحرام کے ایام میں کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔مصوراحمد خان نیازی
ننکانہ صاحب: امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکورٹی ،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ننکانہ صاحب:تمام مذاہب اورمسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔مصوراحمد خان
ننکانہ صاحب:اجلاس کے اختتام پرملک و قوم کی سلامتی اورکرونا وباءکے خاتمہ کے لیے دعا کی گئی۔ ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب ۔