• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایس ایل گورکوہی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لامچڑ فائٹرز نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر دیا

Jul 11, 2021

اپر دیر(بیورو چیف عمران خان) ایس ایس ایل گورکوہی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لامچڑ فائٹرز نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر دیا علاقے کے 12 ٹیموں نے میچ میں حصہ لیا ونرز کو ٹافیاں اور نقد انعامات دئیے گئے تفصیلات ک ے مطابق اپر دیر کے علاقہ گورکوہی نامچڑ جو سیاحت کیلئے بھی بہت مشہور ہے کے جوانوں نے منشیات کے خلاف جہاد کے نام پر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کی ہے ایس ایس ایل گورکوہی سپر لیگ کے نام پر ٹورنامنٹ میں علاقہ کے 12 ٹیموں نے حصہ لیاجن میں مختلف ٹیموں کے کارگردگی کے بعد پہلا کواٹر فائنل لامچڑ فائٹرز بمقابلہ دنیل ٹیم کھیلا گیا دنیل ٹیم نے مقررہ 12 اوورز میں 148 ٹارگٹ دیا جبکہ لامچڑ فائٹرز نے9 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر جیت لیا اسی طرح پہلا سیمی فائنل لامچڑ فائٹرز بمقابلہ ناشنامل ہوا لامچڑ فائٹرز نے مقررہ 12 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 170 کا ٹارکٹ دیدیا جبکہ ناشنامل نے 120 رنز کر، دئیے دوسرا سیمی فائنل منی گٹ چیلنجر اور اینگر آباد ٹیم کے مابین کھیلا گیا جسمیں منی گٹ چیلنجر نے 12 اوورز میں 124 رنز ٹارگٹ دیا جواب میں اینگر آباد ٹیم 102 رنز بنا کر آؤٹ یو گئےاسی طرح فائنل لامچڑ فائٹرز بمقابلہ منی گٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے منی گٹ ٹیم 3 وکٹ کے نقصان پر 138 رنز بنائے جواب میں لامچڑ فائٹرز کے جوانوں نے 9.4 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کر کے جیت اپنے نام کردی اس موقع پر علاقہ معززین لطیف خان میاں نصیب زادہ اشفاق حسین اور ڈاکٹر شیرزادہ نے کامیاب ٹیم کے جوانوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کی بہترین باؤلنگ اور زیادہ وکٹس لینے پر پر جواد حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ لیگ میں تیز ترین ففٹی پر طارق حسین کو مین آف دی ٹورنامنٹ پر انعام دیا گیا اسکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات دیئے گئے علاقہ معززین نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور دیگر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین صحت ہی ملک و، قوم کی ترقی کا راز ہے اور نوجوان اچھے کھیل کے ذریعے صحت مند رہ کے ہی ملک وقوم کی خدمت کر سکتے ہیں انہوں نے جوانوں پرزور دیا کہ نوجوان منشیات اور بندوق کے زہر کو، اپنے پاس نہ آنے، دیں اور صحت مند رہ کر علم کے ذریعہ ملک و قوم کی خدمت کریں یاد رہے کہ اس علاقہ میں کھیل کود کیلئے کوئی گراؤنڈ نہیں ہے اور نوجوان پہاڑوں کے سائے میں اتنے بڑے ٹورنامنٹ منعقد کرتے ہیں