برمنگھم(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔
تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیمیں گزشتہ روز برمنگھم پہنچیں جہاں بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کی خوب پریکٹس کی۔پاکستان کی جانب سےآخری ون ڈے میچ کے لئے ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
