• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شر دو شجر ہفتہ سرسبز و شاداب پروگرام کے سلسلہ میں بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں شجرکاری مہم کی تقریب منعقد ہوئی

Jul 13, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے تحت ہر بشر دو شجر ہفتہ سرسبز و شاداب پروگرام کے سلسلہ میں بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں شجرکاری مہم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پودا لگایا۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز تنویر محمود، سینئر نائب صدر غلام فرید، عذرا شیخ، محمد مدثر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے بھی ایوان صنعت و تجارت کے سبزہ زار میں پودے لگائے۔ تقریب میں سابق صدر ایوان صنعت و تجارت ملک اعجاز ناظم، ممبران عمر فاروق، نصیر احمد ناصر، حاجی عبدالمجید، سیکرٹری عبیر حیدر اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پودے ماحول کو سرسبز و شاداب بناتے ہیں اور ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کو کلین اینڈ گرین بنانے میں معاشرہ کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر ماحولیات وحیدمراد لاشاری نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفتر کے احاطہ میں ہفتہ سرسبز وشاداب کے موقع پر ایک سو سے زائد سدابہار اور پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔