• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فرخ ممتاز وڑائچ کو کمشنر بہاول ڈویژن کیپٹن (ر) ظفر اقبال سے بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ وصول

Jul 13, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) جھانگی والہ روڈ ‘ انڈر پاس دبئی چوک ‘ میلاد چوک تا ریڈیو سٹیشن ‘ ون یونٹ چوک اوور ہیڈ برج اور دبئی چوک تا چکاں والہ چوک تک دو رویہ سڑک کے منصوبہ جات شہر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل کو کم کرنے میں مدد دینگے ‘ رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے اور جلد بندرہ پلی تا ریلوے سٹیشن بہاول پور تک رنگ روڈ کے کام کا آغاز کر دیا جائیگا ‘ یہ سب منصوبہ جات مختلف ایم این ایز ‘ ٹکٹ ہولڈرز اور ایم پی اےز کے فنڈز سے مکمل ہونگے ‘ کام کا معیار ترجیحی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایکسین ہائی وے بہاول پور فرخ ممتاز وڑائچ نے کمشنر بہاول ڈویژن کیپٹن (ر) ظفر اقبال سے بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ وصول کرنے کے بعد ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ‘ حالیہ پنجاب کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہاول پور کی سڑکات کی تعمیر نو اور نئی سڑکوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز رکھے ہیں جبکہ اے ڈی پی کی سکیموں کیلئے جلد فنڈز ریلیز کرائے جانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جھانگی والہ روڈ کی تعمیر بہاول پورکے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ اسی طرح بہاول پور سے یزمان روڈ تا یزمان چاندنی چوک تک دو رویہ سڑک کے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے اور سڑک مذکور آدھی سے زائد مکمل ہو چکی ہے جبکہ بہاول پور کے شہریوں کے ٹریفک کے مسائل کم کرنے کیلئے دبئی چوک انڈر پاس منصوبہ بھی زیر غور ہے جبکہ دبئی چوک تا ویلکم گیٹ چوک تا غلہ منڈی چوک تا چکاں والا چوک دو رویہ سڑک کے منصوبہ پر کام جلد شروع کر دیا جائیگا ۔ فرخ ممتاز وڑائچ ایکسین نے کہا کہ میلاد چوک تا ریڈیو سٹیشن چوک ‘ ون یونٹ چوک اوور ہیڈ برج چند ناگزیر وجوہات کا شکار ہے جلد متبادل منصوبہ کے تحت سرکلر روڈ پر ٹریفک کے بہا¶ کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے جبکہ رنگ روڈ پر کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے رنگ روڈکا مکمل فنڈز بجٹ اکا¶نٹ میں موجود ہے جبکہ بندرہ پلی تا ریلوے سٹیشن رنگ روڈ سڑک اگلے سال جون تک مکمل کر لی جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ ان سڑکات کی تعمیر و مرمت سے شہری آئے روز ٹریفک میں پھنسنے کی ذہنی اذیت سے نکل جائینگے اور فاصلے سمٹ جائینگے ‘ کام کے معیار کو بہتر رکھنا اُنکی ترجیح ہے جبکہ سڑکات کو بارش کے پانی سے محفوظ بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اور جتنی بھی بارش ہو جائے مگر پانی سڑکوں ساتھ بنے سیوریج لائنوں میں لنک کر دیا گیا جس سے سڑکات پانی سے محفوظ ہو چکی ہیں۔ فرخ ممتاز وڑائچ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکات کے جاری منصوبہ جات میں عملہ کیساتھ روادی اور تعا¶ن کو بڑھائیں کیونکہ یہ منصوبہ جات انکی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کریگا ۔