بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی پولیس افسران کی ویلفیئر اور حوصلہ افزائی کیلئے مثبت اقدامات، غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر بہاولپور پولیس کے 350 افسران میں 10 لاکھ سے زائد کے کیش ریوارڈز تقسیم،24/7 ڈیوٹی اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے سرگرم پولیس فورس کی کارکردگی کا اعتراف کرنے سے عوامی خدمت اور تحفظ کیلئے مزید بہتر پولسینگ کی توقعات ہیں۔ ڈی پی او
وزیراعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی پولیس فورس کی ویلفیئر اور کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق ہدایات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات پر اے ایس پی صدر سرکل محمد شاہزیب چاچڑ نے گزشتہ دن اپنے فرائض کی ادائیگی میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے بہاولپور پولیس کے 350 پولیس افسران میں 10 لاکھ سے زائد کی کیش ریوارڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، پولیس افسران نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آفیسرز کی طرف سے حوصلہ افزائی اور انعامات ملنے پر ہمارے حوصلے اور مورال مزید بڑھ گئے ہیں۔ اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ ان اقدامات سے ہم اپنی فیملیز سے دور ہونے کے باوجود ذمہ داری اور اپنے محکمے کی طرف سے اپنائیت کا جذبہ محسوس کرتے ہیں، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ24/7 ڈیوٹی اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے سرگرم پولیس فورس کی کارکردگی کا اعتراف کرنے سے عوامی خدمت اور تحفظ کیلئے مزید بہتر پولسینگ کی توقعات ہیں، پولیس افسران ان تمام سماجی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر بھی اپنی فیملیز سے دور اور خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ جن کا ادراک کیا جانا ضروری ہے۔ پولیس میں جہاں فرائض میں کوتاہی اور غفلت برتنے پر سزا کا عنصر موجود ہے۔ وہیں پر ایسے مثبت اقدامات پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتری کی جانب لے جاتے ہیں