• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

داسو حادثہ، وزیر اعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟ جانئے

Jul 16, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرا عظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں وزیراعظم کی جانب سے داسو حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیاگیا ہے۔ وزیرا عظم نے چینی ہم منصب کو حادثے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے رابطے کے دوران کے کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، پاکستان زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،چینی باشندوں کی مکمل سکیورٹی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔