• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا؟ پاکستان کی جانب سے کون کونسے کھلاڑی کھیلیں گے؟ آپ بھی جانیں

Jul 16, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں گزشتہ روز نوٹنگھم پہنچ گئیں تھیں جہاں انہوں نے آج فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں شرجیل خان، محمد حفیظ، اعظم خان، ارشد اقبال، محمد حسنین اور عماد وسیم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہونگی جو کہ ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں تھے۔دوسری جانب انگلینڈ کے فرسٹ چوائس کھلاڑی بھی دوبارہ ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔