• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے کیویز کو اہم پیشکش کردی

Jul 16, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی نے )نے نیوزی لینڈ کو پاکستان کے مجوزہ دورے کے دوران تین کی بجائے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ کپ ٹی 20 کی تیاریوں کے لیے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی تجویز دے دی۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز رکھے گئے تھے۔ ابھی دونوِں بورڈز کی اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ میچز کی تعداد پانچ کرنا ممکن ہوگا کیونکہ سیریز کی تاریخوں کو حتمی منظوری نہیں دی گئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 15 اور 16 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پہلے ہی شیڈول اناونس ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے ہی یہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچز ہوسکیں گے۔