• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ناقص باولنگ پر تنقید کی زد میں گھر ے ہوئے شاہین آفرید ی کے حق میں محمد عامر میدان میں آگئے ،نام لیے بغیر شعیب اختر کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

Jul 15, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے باولر محمد عامر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی غیر معیاری پرفارمنس پر ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔سوشل میڈیا پر محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں کہا کہ شاہین بہت زبردست بولر ہے اور میرے نزیک وہ اس وقت پاکستان کا بہترین بولر بھی ہے۔محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں حوصلہ نہیں ہارنا، پہلے کی طرح تم دوبارہ زبردست کم بیک کرو گے۔ توجہ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے لوگوں کی باتوں کو دل پر نہ لینا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانی پڑی ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پر بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔شعیب اختر نے بھی شاہین آفریدی کی پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔