کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیز ی کر رحجان رہا۔
دن کے اختتام پر 100 انڈکس 206پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔کاروباری دن کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 47ہزار 628 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس 47 ہزار 889 کی سطح بھی کراس کر گیا تاہم اس کے بعد اس میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی،جب دن کا اختتام ہو تو انڈکس 47ہزار 834 کی سطح پر تھا۔گزشتہ دو روز میں بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا تھا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیں
