• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں

Jul 17, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر 66سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
سلطانہ ظفر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ تھیں ۔انہوں نے تنہائیاں، عروسہ،حق مہر، روبرو، ضد اور آخری چٹان جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے۔سلطانہ ظفر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ’ارملا اسٹوڈیوز‘ نام کی بوتیک چلاتی تھیں۔سلطانہ ظفر کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’عروسہ‘ میں کام کرنے والی شمع جونیجو نے اپنے ٹوئٹ میں سابقہ اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ سُلطانہ آنٹی نے میرے ساتھ عُروسہ میں کام کیا تھا، اور میری شادی پر بھی آئی تھیں، اُن کے ساتھ بہت ساری خوشگوار یادیں ہیں۔‘