• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ٹاسکنگ۔ تھانہ صدر بہاول پور کا نقب زنی/چوری کرنے والے افراد کے خلاف کامیاب آپریشن

Jul 17, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ٹاسکنگ۔ تھانہ صدر بہاول پور کا نقب زنی/چوری کرنے والے افراد کے خلاف کامیاب آپریشن ، 5 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی مال مویشی و نقدی برآمد، نقدی و مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے، جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کیا جار ہا ہے ،ان کو انجام تک پہنچانے کے بعد مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے گا تاکہ شہریوں کا پولیس پر مزید اعتماد بحال ہو، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی پولیسنگ اور ٹاسکنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے،تھانہ صدر بہاول پور پولیس گھروں میں نقب زنی و چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ متعدد ملزمان گرفتار کیے اور لاکھوں روپے مالیتی مال مویشی و نقدی برآمد کرلی۔نقب زنی و چوری میں ملوث 5 ملزمان زبیر، عمیر، کلیم، حاکم اور افضل گرفتار کرلیے گئے، جن کی نشاندہی پر 08 لاکھ روپے نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیتی مال مویشی و متفرق سامان برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ مال مسروقہ ونقدی کو قانونی طریقے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ ڈی پی او بہاول پور نے تھانہ صدر بہاول پورپولیس کی اچھی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیا اور شاباش دی۔ نقب زنی/چوری کے ذریعے شہریوں کو مال مویشی و نقدی سے محروم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا کر اورمال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے گا تاکہ شہریوں کا پولیس پر مزید اعتماد بحال ہوسکے، جرائم بر خلاف مال میرے لیے اولین ترجیح ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کو اسی طرح کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے کی ٹاسکنگ کرنے کے دوران کیا،