بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) تھانہ کوتوالی پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ۔ قماربازوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم، بھاری مقدار میں منشیات، شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج، سماج دشمن عناصر کو بلکل بھی چھوٹ نہیں دی جائے گی،ایسے عناصر معاشرے کیلئے بد امنی کا باعث بنتے ہیں۔ ،ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت کے مطابق سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قماربازوں سمیت متعدد منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا، تھانہ کوتوالی پولیس جوئے کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئے 08 قماربازوں کو گرفتار کرلیا، ان ملزمان میں دلشاد احمد، غلام یسین، محمد وحید، ماجد نور، محمد رفیق، محمد کامران، محبوب احمد اور محمدصادق شامل ہیں، جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 6370 روپے اور تاش کے پتے برآمد کرلیے۔پولیس تھانہ عنایتی، سٹی حاصل پور، سٹی احمد پور شرقیہ اور کینٹ نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان شبیر احمد، محمد ناصر، محمد بلال، محمد کامران اور محمد عدنان سے 132 لیٹر شراب برآمد کرلی۔پولیس تھانہ کوتوالی، صدر احمد پور شرقیہ اور سول لائنز نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمد بلال، برات حسین اور محمد عارف سے 2200 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ اوچ شریف، سول لائنز اور سمہ سٹہ نے غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کالے خان، فیاض الحسن اور محمد ساجد سے 02 پسٹل 30 بور اور ایک رپیٹر 12 بور برآمد کرلیا، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ے کہ سماج دشمن عناصر کو بلکل بھی چھوٹ نہیں دی جائے گی، ایسے عناصر معاشرے کیلئے بد امنی کا باعث بنتے ہیں۔ ،ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا،