• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری کا کمیونٹی پولیسنگ کے تحت بھی مسائل کے حل کرنے میں نمایاں کردار

Jul 17, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری کا کمیونٹی پولیسنگ کے تحت بھی مسائل کے حل کرنے میں نمایاں کردار، خاتون شہری اپنا مسئلہ حل ہونے پر پھولوں کا گلدستہ لیکر کھلی کچہری میں پہنچ گئی، بہاولپور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ میرا عزم اور یقین ہیکہ نیک نیتی اور حتی الامکان کوشش سے کیا جانے والا کام پایہ تکمیل تک ضرور پہنچتا ہے۔ آپکی داد رسی بروقت ہونا میرے لیے باعث اطمینان ہے۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے گزشتہ روز بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 45 شہریوں کی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کی وساطت سے بہاولپور پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے سپرٹ کے تحت بھی عوامی مسائل حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ خاتون شہری صائمہ کاشف نے کھلی کچہری میں درخواست دی کہ وہ بطور لیکچرار ایک نجی کالج میں ملازمت کرتی تھی جس کے واجبات ادارے کی طرف سے ادا نہیں ہو رہے، ڈی پی او نے ایس ایچ او بغدادالجدید کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مسئلہ حل کرنے کیلئے لائیو کال پر احکامات جاری کیے۔ جس پر پولیس نے متعینہ وقت میں اسکا مسئلہ حل کروا دیا۔ خاتون شہری کھلی کچہری میں پھولوں کا گلدستہ لیکر پہنچی، ڈی پی او محمد فیصل کامران اور بہاولپور پولیس کا شکریہ ادا کیا، اور آبدیدہ ہوگئیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کی اصل روح ہی یہی ہیکہ عوام کے مسائل اور شکایات جو پولیس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ان کو تو ہر صورت حل کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے متعقلہ معاملات بھی عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے حل کرنے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ میرا عزم اور یقین ہیکہ نیک نیتی اور حتی الامکان کوشش سے کیا جانے والا کام پایہ تکمیل تک ضرور پہنچتا ہے۔