• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی ایس پی تنگی محمد اسحاق خان پشکلاوتی قومی جرگہ کے تنظیم سے ملاقات

Jul 17, 2021

چارسدہ (عمران خان) ہوائی فائرنگ،منشیات فروش،قبضہ گروہ،قمار بازی،سودخوری،انڈر پلے،کارلفٹنگ، تجاوزات مافیا،فحاشی کے اڈے اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے پشکلاوتی تنظیم پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ برائیوں کے خاتمے کے لئے بنی پشکلاوتی تنظیم خوش آئند ہے۔ڈی ایس پی تنگی محمد اسحاق خان پشکلاوتی قومی جرگہ کے تنظیم سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی تنگی محمد اسحاق خان نے پشکلاوتی قومی جرگہ کے مشران سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پشکلاوتی تنظیم کے تمام عہدیداران موجود تھے۔ڈی ایس پی تنگی محمد اسحاق خان نے پشکلاوتی تنظیم کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے بنا قومی جرگہ پشکلاوتی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہوائی فائرنگ،منشیات فروش،قبضہ گروہ،قمار بازی،سودخوری،انڈر پلے،کارلفٹنگ، تجاوزات مافیا،فحاشی کے اڈے اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کرینگے۔ ہوائی فائرنگ، منشیات اور سود معاشرے میں سنگین جرائم کی نوعیت رکھتا ہے،عوام اور پشکلاوتی تنظیم کے تعاون سے سود خوروں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر پشکلاوتی تنظیم کے عہدیداران نے پشکلاوتی تنظیم معاشرتی برائیوں کےخاتمے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائے گی اور ہوائی فائرنگ، سود، انڈر پلے، منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف مل جھل کر کام کرئینگے۔