بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری کمپین میں اہم پیش رفت، تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے”A”کیٹیگری کے 02 مجرمان اشتہاری کو 16 سال بعد گرفتار کرلیا، جن سے مزید تفتیش جاری، مجرم اشتہاری پولیس کو ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاولپور پولیس کی مجرمان اشتہاری کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی گاہے بگاہے سماج دشمن عناصر، گینگ ہائے اور مجرم اشتہاریوں کی خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ روز بھی نقب زنی و مویشی چوری میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی مال مویشی و نقدی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کی تھی، مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری”A”کے 02مجرم اشتہاری کو 16 سال بعد گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا، مجرم اشتہاری گلزار احمد اور عبدالغنی تھانہ صدر بہاول پور پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب تھے جو کہ روپوش ہوگئے تھے۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی اشتہاریوں کی گرفتاری بارے کلیئر پالیسی ہے جس کو ہر صورت فالو کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں جتنے بھی اشتہاری ملزمان آزاد ہیں ان کو تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے۔ مجرم اشتہاری کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو یکسو کر کے عام شہریوں کو انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ مزید انہوں نے تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا۔