• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب، خلیجی و دیگر ممالک میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے

Jul 20, 2021

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب اور خلجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ۔
مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں نماز عید الاضحی کے روح پرور اجتماعات ہوئے ، نماز عید کے بعد امت کے اتحاد ، کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
دوسری جانب حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے جہاں بڑے شیطان کو کنکریاں ماری گئیں ، حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں ۔