مری(نمائندہ خصوصی)عید الاضحی کے دوسرے روز بھی ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او مری کا کہنا ہے کہ مری میں 32سوگاڑیوں کی گنجائش ہے ،مختلف راستوں سے38 ہزار گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں جس کے باعث سیاحوں کو رش کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے 340اہلکار سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کے لئے بھرپور فرائض سر انجام دے رہے ہیں، پارکنگ کی کمی کے باوجود پولیس اہلکار سیاحوں کی سہولت کے لئے محنت کر رہے ہیں ۔
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہری دوران ڈرائیونگ لائن اور لین کی پابندی کریں، سیاحوں سے التماس ہے کہ پولیس سے تعاون کریں اور مری کا رخ کرتے ہوئے رش کو مدنظر رکھیں۔
عید الاضحی کے دوسرے روز بھی مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری
