فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں بجلی کی بندش کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے ،رسول پورہ اور جھنگ روڈ کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دیں ، مظاہرین کی جانب سے حکام کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔
جھنگ روڈ کے شہریوں نے ملت کالونی کی روڈ جبکہ رسول پورہ کے عوام نے کینال روڈ پر احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے روڈ بلاک کے دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا ، مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ راہگیروں نے زبردستی گزرنے کی کوشش کی جس پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ سے پیوستہ روز ہونےو الی بارش کے بعد سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی تسلسل سے نہیں آرہی ،مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔
وفاقی ویر توانائی حماد اظہر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن اور ایکسیئن آپریشن عبداللہ پور کو معطل کر دیا،ترجمان فیسکو کے مطابق ایس ای فرسٹ کو بھی بجلی کی بحالی میں تاخیر پر معطل کر دیا گیا۔
فیصل آباد کے علاقے عثمان ٹاؤن اور رسول پورہ کے علاقوں میں دو روز سے بجلی بند ہے ۔
فیصل آباد میں بجلی کی بندش ، رسول پورہ اور جھنگ روڈ کے شہروں نے سڑکیں بلاک کر دیں
