بارسلونا (نمائندہ خصوصی)سپین کے میڈیکل سٹورز کا دیرینہ مطالبہ منظور، گزشتہ دنوں مرکزی حکومت کی طرف سے قانون میں ترمیم کے بعد آج سے سپین بھر کے میڈیکل سٹورز پر کورونا وائرس کی خودکار ٹیسٹ کِٹ 10یورو میں دستیاب ہے۔اس ٹیسٹ کٹ کی مدد سے پتا لگوایا جا سکتا ہے کہ آپ اس وقت کورونا کا شکار ہیں یا نہیں۔ یہ ٹیسٹ آپ کو چند منٹوں میں رزلٹ دے دیتا ہے۔ اس ٹیسٹ کٹ کی خریداری کے لیے ڈاکٹری نسخہ کی ضرورت نہیں، ہر کوئی حاصل کر سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ سفری ضروریات کے کام نہیں آسکتا۔ اس کے لیے حسبِ سابق ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ یا پی سی آر کی ہی ضرورت ہے۔