اسلام آباد ( رانا محمد سعید) اسلام اباد میں واقع تاریخی فیصل مسجد کا اسسٹنٹ کمشنر (اے سی ) انڈسٹریل ایریا نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جائزہ لیا تو انہوں نے مسجد انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
اے سی انڈسٹریل ایریا نے معائنے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسجد کے اندرونی ہال کو سیل کرنے کا حکم دیا۔
اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر فیصل مسجد کی انتظامیہ پہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع عالمی شہرت یافتہ تاریخی فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو سیل کردیا گیا ہے۔
