• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا گزشتہ روز قائد اعظم سولر پارک کا وزٹ

Jul 25, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا گزشتہ روز قائد اعظم سولر پارک کا وزٹ، غیر ملکی و چائینز کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا،ملک میں سی پیک سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں رہائش پذیر غیر ملکی و چائینز انجینئر کی سیکیورٹی سب سے پہلے مقدم ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو پہلے سے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکیں،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی جاری کی گئی ڈائریکشن پر چائینز کے ساتھ اور ملک میں ہونے والے حالیہ واقعات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے گزشتہ روز قائد اعظم سولر پارک کاوزٹ کیا ،وزٹ کے دوران ڈی پی او نے سولر پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،ڈسٹرکٹ پولیس، رینجرز اور ایس پی یو سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران موجود تھے،ڈی پی او کو قائد اعظم سولر پارک میں تعینات رینجرز و متعلقہ حکام نے سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی، پہلے اور مزید بہتر کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریف کیا گیا ،ڈی پی او نے اس موقع پر تمام متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سی پیک سمیت جاری دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کے تحت بہاولپور میں کام کرنے والے غیر ملکی و چائینز انجینئرز کی سیکیورٹی سب سے پہلے مقدم ہے، اس سلسلہ میں غفلت اور لاپرواہی سے شرپسند و ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں،جن کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، حکومت وقت اور آئی جی پنجاب کی اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں جن پر تمام سیکیورٹی ادارے ملکر ہرصورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام اقدامات کو مزید بہتر و فول پروف بنایا جا ئے گا، غیرملکی و چائنیز سی پیک سمیت دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جوکہ ہمارے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، ان کی سیکیورٹی پر کسی بھی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا.