• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں بہاول پور میں رہنے والے AJ&K کے شہریوں کے لیے 04 پولنگ اسٹیشن قائم

Jul 25, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں بہاول پور میں رہنے والے AJ&K کے شہریوں کے لیے 04 پولنگ اسٹیشن قائم، 150 سے زائد نفری تعینات، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، الیکشن کیلئے محفوظ اور غیرجانبدارنہ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تمام شہری ہمارے لیے یکساں ہیں،تمام شہریوں کوسیکیورٹی کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی فول پروف سیکیورٹی کی پالیسی کے تحت احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں بہاول پور میں رہنے والے AJ&K کے شہریوں کے لیے بھی ووٹ ڈالنے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے 04 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، جن پر پولنگ ٹائم صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔ پولنگ اسٹیشنز ایس ای کالج بہاولپور، ایس ڈی ہائی سکول بہاولپور، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ بکھا اور گورنمنٹ بوائز کرسچن کالونی یزمان شامل ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کا انچارج ڈی ایس پی ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر اس حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا، 150 سے زائد پولیس آفیشلز کو سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے، جن میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ کے ساتھ ساتھ ٹریفک اسٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کر کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، پارکنگ پولنگ اسٹیشن سے 300 میٹر کے فاصلے پر کی جائے گی۔ پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے پہلے سیکیورٹی سویپنگ کے پراسس سے گزرنا پڑے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس لائنز میں ریزرو نفری ہمہ وقت تیار ہوگی جو فوری طور پر کسی بھی موقع پر ریسپانس کرے گی، الیکشن کے حوالے سے 062-9250363 یا 062-9255109 پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا، اس کے علاوہ پکار 15 پر بھی کسی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر رابطہ کیا جا سکتا ہے ،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کی ذمہ داری ہیکہ وہ سماج دشمن عناصر پر نطر رکھتے ہوئے ہر طرح کی بے یقینی اور دہشت کی فضا کو ختم کر کے ایسا ماحول فراہم کرے گی جس میں ووٹر اپنا حق رائے دہی بلا خوف و خطر استعمال کر سکیں۔ اور الیکشن منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے منعقد ہو سکیں۔ تمام شہری ہمارے لیے یکساں ہیں، تمام شہریوں کو سیکیورٹی کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،