• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کے خلاف کاروائیاں جاری

Jul 25, 2021

خیبر پختونخواں(عمران خان)چارسدہ پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کے خلاف کاروائیاں جاری،ترناب پولیس کا اسلحہ نمائش کے خلاف کامیاب کاروائی۔ بذریعہ سوشل میڈیا اسلحہ نمائش کرکے معاشرہ میں خوف پھیلانے والا ملزم گرفتار۔ناجائز اسلحہ متعدد جرائم کی جڑ ہے۔اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ ایس ایچ او ترناب ذولفقار علی خان نے کاروائی کے دوران فیس بک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم عامر ولد جنت گل سکنہ ترناب کو ستول سمیت گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ترناب میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔