بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )سیف اللہ حنیف ایس ایچ او تھانہ سٹی اے بہاولنگر نے کہا ہے کہ شہر میں امن وامان کا قیام اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے،کمانڈر پولیس ڈسٹرکٹ بہاولنگر ظفر بزادر کی قیادت میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کرونا ابھی ختم نہیں ہوا ،احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے ،شہری زمہ داری کا ثبوت دیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے بھی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کا روائیوں کی بدولت عوام اورپو لیس کے درمیان اعتما د کی فضاء کو فروغ ملا۔