شگر(نمائندہ خصوصی) پاکستانی 19سالہ کوہ پیما شہروز کاشف نے کے ٹو چوٹی سر کرلی۔شہروز کاشف کے ہمراہ چار مقامی کوہ پیماﺅں نے بھی چوٹی کو سرکیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کوہ پیما شہروز کاشف اور دیگر چارمقامی کوہ پیماﺅں نے کے ٹو چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے مشن پر کامیابی حاصل کرلی۔ مقامی کوہ پیماوں کا تعلق گھانچے کے علاقے خوشے سے ہے۔
مقامی کوہ پیماﺅں نے محمد تقی کی قیادت میں کے ٹو پر فتح کا جھنڈا لگایا، شہروز کاشف اور مقامی کوہ پیماوں نے سخت موسمی حالات کے باوجود کامیابی سمیٹی ہے، کوہ پیماوں نے سمیٹ پش کا مرحلہ رات چار بجے بعد شروع کیا اور صبح 8بجکر 10منٹ پر چوٹی کو سر کیا۔
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا بڑا اعزاز،کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا
