کراچی (نمائندہ خصوصی)کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے کہاہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کو کسی طرح بھی آسا ن نہیں سمجھ رہے ، ٹیم پاکستان بھیجنے پر سری لنکن بورڈ کے شکر گزار ہیں، سیرز میں پانچویں پوزیشن پر بیٹنگ کروں گا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی ٹیم کے خلاف ریلیکس نہیں رہ سکتے ، سری لنکا کیخلاف سیریز کو کسی طرح بھی آسا ن نہیں سمجھ رہے ، ٹیم پاکستان بھیجنے پر سری لنکن بورڈ کے شکر گزار ہیں ، شائقین کرکٹ میچز سے بھر پور لطف اندوز ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کرکٹ کو یہ ہی پیغام ہے کہ پاکستان کرکٹ کو آپ کی ضرورت ہے ، کوشش ہوگی کے سیریز میں پانچویں پوزیشن پر بیٹنگ کروں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بحالی میں بورڈ کا اہم کردار ہے ، کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
سرفرا ز احمد کا کہنا تھا کہ ابھی پچ دیکھنے کا موقع نہیں ملا ، اندازہ ہے کہ یہا ں وکٹ کیسی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گراﺅنڈ پر بطور کپتان یہ میری پہلی سیریز ہوگی، جو ٹیم کیلئے بہتر سمجھتا ہوں، وہی فیصلہ کرتا ہوں، مصبا ح الحق کے اعتماد پر پورا اتر نے کی کوشش کروں گا ، مکی آرتھر اورمصباح مختلف انداز کے کوچز ہیں، مصباح نے لڑکوں کو یہی پیغام دیاہے کہ وہ نیچر ل گیم کھیلیں، ون ڈے سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ عابد علی کونظر انداز نہ کیاجائے ، ٹیم جو 16کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں ، وہی بہترین کھلاڑی ہیں۔