• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” اس کھلاڑی کو طویل مدت کیلئے کپتان بنا دیں” سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے مطالبہ کردیا

Sep 26, 2019

کراچی(ویب ڈیسک)سابق عظیم بیٹسمین ظہیر عباس نے سرفراز احمد کو طویل مدت کیلئے کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا۔ظہیر عباس نے پی سی بی پر زور دیاکہ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری کیلئے اس تجویز پر عمل کیا جائے، انھیں کم سے کم آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا، ظہیر عباس نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ تجربات کے بجائے طویل المدتی پالیسیاں مرتب کرے۔انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سیریزدرسیریز پرفارمنس کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے۔