• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پوری دنیا میں حالات ایسے ہیں لیکن کرکٹ ہوتی رہنا چاہئے ، ہیڈ کوچ قومی ٹیم

Sep 26, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ خوشی ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئی ، پوری دنیا میں حالات ایسے ہیں لیکن کرکٹ ہوتی رہنا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی ہے ، کرکٹ کسی صورت بھی متاثر نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ شائقین نے ان لمحات کا بہت انتظار کیا، چاہتے ہیں کہ شائقین کوبہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ مقدار کم کرکے معیار بہتر کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا نظام ہے اور جب معیار بہتر ہوگا تو پھر بہتری بھی آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں حالات ایسے ہی ہیں لیکن کرکٹ ہوتی رہنا چاہئے