• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کو سر سبز بناناہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے.محمد شفیق

Jul 28, 2021

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے)چیئر مین ساہیوال بورڈ حافظ محمد شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کو سر سبز بناناہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اورہرفرد کو چاہیے کہ وہ اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے -ماحولیاتی آلودگی اور اس کے مضر اثرات سے بچنے کا واحد حل درختوں کی کمی دور کرنا ہے جس کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے -انہو ں نے یہ بات گورنمنٹ امامیہ کالج میں موسم خزاں کی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق ،کالج پرنسپل /کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ پروفیسر شہزاد رفیق ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ اور ڈائریکٹر سپورٹس ساہیوال بورڈ فیاض سلیمی کے علاوہ کالج کے اساتذہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی- انہو ں نے کہا کہ حکومت نے اگست کا پہلا ہفتہ شجرکاری ویک کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا سکیں -انہوں نے کالج انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر تمام طلبہ و طالبات سے بھی پودے لگوائیں اور ان کی حفاظت یقینی بنائیں – تقریب میں مہمانوں اور اساتذہ نے بھی کالج لان میں پودے لگائے –