• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

Jul 28, 2021

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے -موجودہ ملکی اوربین الاقوامی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد المسلمین کی طرف سے دنیا کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ تمام پاکستانی بلا تفریق متحد ہیں – انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا -اس موقع پر ڈی پی او کاشف اسلم ،چیئرمین شکایت سیل شیخ محمد چوہان ،چیئر مین پی ایچ ا ے علی شکور ،تحریک انصاف کے رہنما فیصل لنگڑیال ،راﺅ محمد اسلم ،علماءکرام احسان الحق فریدی ،قاری بشیر احمد ،مولانا حسن معصومی ،اسامہ بخاری کے علاوہ امن کمیٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے -انہوں نے کہا کہ امام حسین اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی سے ہمیں صبر اور تحمل کا درس ملتا ہے اور محرم الحرام کے دوران علماءکرام کا فرض ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں -اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاشف اسلم نے کہا کہ علماءکرام اور ممبران امن کمیٹی مجلس اور جلوس کے موقع پر موجود رہ کر معاونت کریں گے -انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی -اجلاس سے تمام مکتب فکر کے علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے باہمی اتحاد اور اخوت وقت کا تقاضا ہے اور علماءکرام محرم الحرام کے دوران بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرکے ان سازشیوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں -انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں مثالی فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے جسے مزید مضبوط بنانے کے لئے تعاون کو فروغ دیا جائے گا -اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام نے کہا کہ ماضی میں ساہیوا ل امن وامان کے حوالے سے مثالی ضلع رہا اسی طرح اس سال بھی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر کے امن و امان کو برقرار رکھیں گے –