• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

Jul 28, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی۔ تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طور پر عدالت بھجوائے جانے کے احکامات، انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی مقدمات کو متعینہ وقت میں تکمیل کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی ، 3 مہینے سے زیادہ عرصے سے پینڈنگ مقدمات کو دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ عدم گرفتار ملزمان، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسی طرح ایسے مقدمات جو کہ تکمیل ہو چکے ہیں ان کو ہر صورت فوری طور پر عدالت بھجوایا جائے تاکہ ان پر کیس ٹرائل شروع ہو سکے۔ ڈی پی او نے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کرنے کا عندیہ دیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ لہذا تمام افسران ان ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔