• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ سول لائنز پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے کے خلاف اہم کارروائی

Jul 28, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) تھانہ سول لائنز پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے کے خلاف اہم کارروائی، ملزم گرفتار، آتش بازی کا سامان برآمد، دیگر کارروائیوں میں متعدد ملزمان گرفتار، منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج، آتش بازی کا سامان بلا اجازت یا لائسنس کے بغیر فروخت کرنا یا اپنے پاس رکھنا قانوناً جرم ہے، ایسے عناصر کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے، آتش بازی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران،
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے آتش بازی کا سامان/ مواد بلا اجازت یا بغیر لائسنس رکھنے یا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، جس کے تحت تھانہ سول لائنز پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم محمد عمران کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضہ سے آتشبازی کا سامان برآمد کر لیا۔ اسی طرح دیگر تھانہ جات نے منشیات و غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ بغداد الجدید، عنایتی اور عباس نگر نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمد یعقوب عرف جوکا، محمد اکبر، محمد صدیق اور وسیم عباس سے 1760 گرام چرس برآمد کر لی،شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائنز اور بغدادالجدید نے ملزمان محمدصابر اور محمد عبداللہ سے 80 لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے ملزم محمد فیصل سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کرلیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ آتش بازی کا سامان بلا اجازت یا لائسنس کے بغیر فروخت یا اپنے پاس رکھنا قانوناً جرم ہے، جس سے بہت ساری قیمتی جانیں داؤ پر لگ سکتی ہیں،ایسے عناصر کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے، آتش بازی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔