• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

طالبان نے چین کو بڑی یقین دہانی کرادی

Jul 29, 2021

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) افغان طالبان کی جانب سے چین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کی سیکیورٹی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ طالبان کی جانب سے نو رکنی وفد نے چینی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کو دوسرے ملکوں کے خلاف سازشوں کیلئے اڈے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ طالبان نے یہ بھی یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سیکیورٹی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
محمد نعیم کے مطابق چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا بلکہ مسائل حل کرنے میں مدد کرے گا۔