بہاول پور (نمائندہ نیوز ٹائم) پاکستان ملٹی سروسز ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ کے زیر اہتمام بزنس ڈائریکٹری کی افتتاحی تقریب آج بروز جمعہ دوپہرگیارہ بجے صدر پلی دربار محل روڈ پر منعقد کی جائےگی
جس میں معروف کاروباری اور سماجی شخصیات شرکت کرینگی۔
(سی ای او) پاکستان ملٹی سروسز بہاول پور نویداقبال چوہدری نے بتایا کہ انکی کمپنی پاکستان ملٹی سروسز بہاول پور کی تاریخ میں پہلی بار ایک بزنس ڈائریکٹری متعارف کروارہی ہے جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو شامل کیا جارہا ہے۔اس ڈارئیکٹری کے شروع ہونے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا
دوسری طرف عوامی حلقوں کی جانب سے اس بزنس ڈائریکٹری کو کاروبار کی تشہیر کا بہترین ذریعہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔