بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او بہاول پور فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق ماڈل تھانہ بغدالجدید ایس ایچ او محسن سردار کی ایس آئی عامر لعل اور سکارڈ 2 کے ہمراہ کامیاب کاروائی، نوسر بازی سے عوام کو لوٹنے والے 06 افراد کو کیری ڈبہ سمیت ایک ہی دن میں گرفتار کر لیا۔
اہل علاقہ کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین تفصیل کے مطابق محمد نوید احمد ولد عبدالعزیز نے تھانہ بغدادالجدید میں درخواست گزاری کے میری ہمشیرہ سیداں بی بی اپنے گھر اڈا تیرہ سولنگ موجود تھی کے باہر سے دروازہ بجا باہر آنے پر دیکھا کے 06 نامعلوم اشخاص موجود تھے ان کے پاس سفید رنگ کاکیری ڈبہ تھا اور کہا کے باجی ہم 2500 کا ٹوکن دیتے ہے جس میں قیمتی اشیا فریج، ایل سی ڈی،موبائل، نکلتے ہے اسی دوران محلے کی تین سے چار خواتین اور بھی آگئیں اور دو دو ٹوکن خرید لئے تو نامعلوم افراد نے باتوں میں لگا کر میرے گھر کے صحن میں بیٹھا کر باہر سے کونڈی لگا کر فرار ہو گے تھانہ بغدالجدید ایس ایچ او محسن سردار نے نوید ولد عبدالعزیز کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 21 /455 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور ایک ہی دن میں ایس آئی عامر لعل اور سکارڈ 2 نے کاروائی کرتے ہوئے کیری ڈبہ سمیت چھ کے چھ ملزمان صدام حسین،سلمان علی،علی،نعمان اسلم،اختررشید اور محمد فاروق کو گرفتار کرلیا۔اہل علاقہ کا نوسر بازی سے عوام کو لوٹنے والے گینگ کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او بغداد محسن سردار اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔