• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان سے لاہورروانگی کے دوران کبیر والا شہر کارخ کرتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

Jul 29, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان سے لاہورروانگی کے دوران کبیر والا شہر کارخ کرتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف وہپ پنجاب اسمبلی سیدعلی عباس شاہ‘ڈی پی او محمدعلی وسیم‘ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی ودیگرسرکاری افسران بھی موجودتھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کبیر والاشہر میں صفائی کی صورتحال اورسڑکوں کا جائزہ لیااور شہری سہولتوں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ نے شہر کے اندرونی سڑکوں کی تعمیر ومرمت جلد مکمل کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ کبیر والا سمیت ہر شہر کو ترقی کے سفر میں شریک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال کیلئے جامع ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج لایاجائے گا۔کبیروالا، جہانیاں اورمیاں چنو ں سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے‘ضلعی ترقیاتی پیکیج کے منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گاترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں آن گراونڈ جاکر عوام کے مسائل سنتا ہوں اور ان حل کے لئے کوشش کرتا ہوں اورکرتا رہوں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے دورہ خانیوال کے موقع پر صورتحال پر طیمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلع میں شہریوں کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن اورکرائم کنٹرول کے حوالہ سے ڈی پی او محمدعلی وسیم کی کارکردگی کو سراہا اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔