خانیوال(نمائندہ خصوصی)ضلع خانیوال میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فری ہینڈ دیدیا گیا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے عادی گرانفروش دکانداروں کو سیدھا کرنے کے کے لئے کل سے ضلع میں سخت کریک ڈائون کا حکم دیدیا ہے- ڈپٹی کمشنر اغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک، اے ڈی سی جی اختر حسین منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گاتحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نگرانی کریں گے- اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف افسران بلدیات صبح سویرے فروٹ و سبزی منڈیوں کے معائنہ جات کریں انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عام مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائیں اشیاء ضروریہ مقررہ قیمتوں پر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے-ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا بھی محاسبہ ہوگا قانون شکن تاجروں کے خلاف کارروائی کا مقصد عام شہری کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی ہے۔