• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایچ او ہارون جدون کی کارروائی، اندرون شہر آئس سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

Jul 29, 2021

پشاور(عمران خان) ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ہارون جدون نے اندرون شہر سرگرم آئس فروش کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ہشتنگری سے ہے جو اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 213 گرام آئس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ہارون جدون کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر کے علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والا ملزم محلہ سکھیرا رام میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او ہارون جدون نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان عظیم ولد محمد ایاز کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہشتنگری، اندرون شہر، کریم پورہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں آئس فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 213 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے