پشاور ( عمران خان)عوامی نیشنل پارٹی کے ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر حاجی ھدایت اللہ خان نے پی کے76 یوسی7دین بہار کالونی پشاور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 30 جولائی سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
سینیٹرحاجی ھدایت اللہ خان نے عوام سے اپیل کی کہ تمام والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔
افتتاح کے بعد پولیو ٹیم کے ہمرا آگاہی مہم میں حصہ لیا اور والدین سے اپیل کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر حاجی ھدایت اللہ خان نے پی کے76 یوسی7دین بہار کالونی پشاور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 30 جولائی سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
