• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب کا سیاحت کے دروازے کھولنے کا اعلان ، اہم ترین شرط بھی عائد کر دی

Jul 30, 2021

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے سیاحت کے دروازے کھولنے کا اعلان کر دی ا، یکم اگست سے سیاحوں کی آمد پر عائد عارضی پابندی بتدریج ختم کر دی جائے گی ۔
سعودی عرب کی جانب سے سیاحت کے دروازے کھولے جانے کے اعلان کے بعد سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد یکم اگست سے مملکت میں سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں گے مگر یہ اجازت انہیں افراد کو دی جائے گی کو کورونا کی ویکسین لگوا چکے ہوں ۔ ویکسین لگوانے والے افراد کو سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا جس کے بعد بنیادی قرنطینہ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
سعودی عرب کی جانب سے سیاحوں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی ۔