ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ جس کا شمار ننکانہ کے مصروف ترین روڈ میں ہوتا ہے ۔عید سے ہفتہ فٹ پاتھ سے نیچے والے کو صاف کرنے کے لیے پورے روڈ کے فٹ پاتھ کو جگہ جگہ سے توڑا گیا چند ایک جگہ سے صفائی کی گئی اور باقی نالوں کو صاف بھی نہیں کیا گیا اور میونسپل کمیٹی ننکانہ کا عملہ خاموش ہو کر بیٹھ گیا اور بھول گیا کہ یہ جگہ جگہ سے توڑے گئے نالے خطرے کا باعث بھی بن سکتے ہیں اس روڈ پر پرائیویٹ اور سرکاری سکول واقع ہیں اور چھٹی کے وقت بچے اور بڑے اس فٹ پاتھ سے گزرتے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔علاقہ مکین اور دکانداروں کا ضلع انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اس کو جلد از جلد صاف کر کے بند کیا جائے.ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب ۔