• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Jul 31, 2021

گیانا(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج گیانا میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والاپہلا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں گزشتہ روز گیانا پہنچیں، جہاں انہوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی 20 کے لیے پلینگ الیون میں تبدیلی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔