• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صوابی پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع صوابی کا ایک اجتماع زیرصدارت ضلعی صدر شیرازخان بمقام حجرہ شیرازخان منعقد ھوا

Jul 31, 2021

صوابی ( اسماعیل یوسفزئی )صوابی پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع صوابی کا ایک اجتماع زیرصدارت ضلعی صدر شیرازخان بمقام حجرہ شیرازخان منعقد ھوا۔اجتماع سے ضلعی جنرل سیکرٹری بابر سلیم ۔نواب زادہ۔یاسر زمان۔حاجی سجاد۔عادل خان۔ملک عبدالاحد۔۔ذوالفقار۔امیر حیدر۔۔ماجدخان۔ربنواز۔محمد علی۔صلاح الدین گیلانی۔حشمت خان اور دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا ھے۔کہ پاکستان مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن ضلع صوابی کے چاروں تحصیلوں میں بھر پور حصہ لینگے۔مقررین نے کہا کہ اس وقت ملک بد ترین دور سے گزر رھے مہنگائی کی وجہ سے غریب فاقہ کشی کا شکار ھے۔غریب اور بے بس لوگ خودکشیوں پر مجبور ھے۔کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ھے۔چور دروازے سے اقتدار میں انے والے حکمرانوں نے بجلی۔ اٹا۔گھی۔تیل اور پٹرولیم مصںنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب سے جینے کا حق چھین لیا۔حکمرانوں نے کشیمر کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کرکے جمھوریت اور ووٹ کی عزت کو تار تار کر دیا۔اس وجہ سے عوام حکمرانوں سے بدظن ھوچکے ھیں۔