شیخوپورہ(عرفان خان درانی)ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے سائلین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احسان الحق کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او میاں نزیر ایڈمن آفیسر اظہر شاہ گیلانی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں سرکاری دفاتر میں آنے والے شہریوں کے لیے فلاحی ادارے کے تعاون سے پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صدقہ جاریہ سمجھ کر پبلک مقامات پر زیادہ سے زیادہ واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروایں۔