• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاو ل پور نعمان شمشیر نے تحصیل پاپولیشن آفس یزمان میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں تمام فلاحی مراکز یزمان کی انچارجز نے شرکت کی۔

Aug 1, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)
ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاو ل پور نعمان شمشیر نے تحصیل پاپولیشن آفس یزمان میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں تمام فلاحی مراکز یزمان کی انچارجز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں فلاحی مراکز کی کارکردگی اور کرونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
نعمان شمشیر نے انچارجز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں کرونا کی بگڑی صورتحال پر تفصیلی بات کی۔ انہوں کہا کہ تمام ملازمین فلاحی مراکز میں آنے والے مریضوں کو کرونا کے بارے میں آگاہی فراہم کریں اورمریضوں کو کرونا ویکسین لگوانے کے بارے میں بھی بتائیں کیونکہ کرونا کی چوتھی لہر انتہاہی خطر ناک حد تک بڑھ رہی ہے اور اس سے پہلے کی نسبت زیادہ لوگ متاثر ہورہے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم لوگ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکیں۔ میٹنگ کے بعد نعمان شمشیر ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاولپور نے تحصیل آفس یزمان میں حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سرسبز پاکستان کے تحت شجر کاری کی اور ملازمین کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے اپنے فلاحی مراکز میں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلی سے بچا جا سکے۔